لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے آغاز پر شائقین کی سب سے زیادہ تعداد سرفراز نواز انکلوژر میں تھی۔ جہاں شائقین کرکٹ پاکستان ٹیم کے حق میں نعرے بازی کرتے دکھائی دیئے۔ تاہم سرفراز انکلوژز کے بعد شائقین کرکٹ کو سکیورٹی کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا رہا جس پر شائقین کرکٹ نے پی سی بی اورمیچ انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ بعد ازاں شائقین کو چیک کر کے سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی گئی۔ براہ راست سورج کی روشنی کی وجہ سے سرفراز نواز، ظہیر عباس، جاوید میانداد، حنیف محمد، سعید انور اور امتیاز احمد انکلوژر میں بیٹھے شائقین کو میچ دیکھنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔
شائقین کی پی سی بی کیخلاف نعرے بازی
Jan 25, 2020