جنوبی افریقہ کی ٹیم مارچ کے اختتام پر پاکستان آئیگی:وسیم خان

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)بنگلہ دیش کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم مارچ کے اختتام پر پاکستان آئے گی، چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے خوشخبری سنا دی۔سی ای او پی سی بی وسم خان کا میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے بعد ایم سی سی کی ٹیم چار میچ کھیلنے فروری میں پاکستان آرہی ہے۔ایشیا کپ دو مقامات پر کروانے کی تجویز زیر غور ہے۔بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کی صورت میں ہمارے پاس 2021 ء میں بھارت نہ جانے کا آپشن ہوگا۔ 2023 سے 2031 تک آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کے لئے کوشش کررہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن