برطانوی آرٹسٹ نے 646 رنگین پنسلوں سے انسانی کھوپڑی کا ماڈل تیار کرلیا

Jan 25, 2020 | 12:40

ویب ڈیسک

 برطانیہ کے شہر سفولک میں 43 سالہ سکاٹ نائٹ نے 646 رنگین پنسلوں سے ایک بڑی انسانی کھوپڑی کاماڈل تیار کر لیا ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق سفولک شہرکے رہائشی سکاٹ نے  646 پینلسوں سے کھوپڑی کا ماڈل تیار کرنے کے بعد میڈیا کو بتایا کہ وہ بچپن سے کچھ انوکھا کرنا چاہتا تھا جس کے لئے اس نے رنگین پنسلیں اکٹھا کرنا شروع کیں اور ایک انوکھا شاہکار تیار کر ڈالا۔ اس کا کہنا ہے کہ میرے تیار کردہ کھوپڑی کے ماڈل کی خوبی یہ ہے کہ اسے فاصلے سے دیکھا جائے تو اصل معلوم ہوتا ہے اور دیکھنے والے داد دیئے بغیر رہ نہیں سکتے۔

مزیدخبریں