زندگی میں کوئی افسوس نہیں، ہر منفی چیزمیں مثبت تلاش کرتا ہوں، نیکولس کیج

Jan 25, 2020 | 14:05

ویب ڈیسک

 معروف ادا کار نیکولس کم کوپولا ، جو پیشہ ورانہ طور پر نکولس کیج کے نام سے مشہور ہیں  ان  کاکہنا ہے کہ مجھے زندگی میں کوئی افسوس نہیں کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ سب کچھ کسی چیز کی طرف لے جاتا ہے ، اس لیے میں ہر منفی چیز میں سے مثبت کو دیکھتا اور تلاش کرتا ہوں۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق نکولس کیج نے مزید کہا کہ میں خود کو فلمی طالب علم کی حیثیت سے دیکھتا ہوں اور ہمیشہ کچھ سیکھنے کا خواہاں رہتا ہوں، آپ میری فلم زندگی پر نظر ڈالیں تو ، یہ اتنی ہی حقیقت پسندانہ ہے۔ کیج کو بے شمار بڑے سینما ایوارڈز کے لئے نامزد کیا گیا ہے جن میں اکیڈمی ایوارڈ ، گولڈن گلوب ، اور سکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈز شامل ہیں ۔

مزیدخبریں