دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 137 رنز کاہدف دیدیا

 بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی کاٹاس بھی جیت لیا اورپہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا۔مہمان ٹیم نے محمد متھن کی جگہ مہدی حسن کوشامل کیا۔پاکستان نے پہلی میچ کی فاتح ٹیم کوبرقراررکھا۔ بنگلہ دیش نے چھ وکٹوں کے نقصان پرایک سو چھتیس رنز بنائے اورپاکستان کوفتح کے لیے ایک سوسینتیس رنز کا ہدف دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بنگلہ دیش کے کپتان محموداللہ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی کاٹاس بھی جیت لیا اورایک مرتبہ پھرپہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا۔مہمان ٹیم نے محمدمتھن کی جگہ مہدی حسن کو شامل کیا۔پاکستان نے پہلی میچ کی فاتح ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ تمیم اقبال اور محمد نعیم اس بار بنگال ٹائیگرز کواچھاآغاز نہ دے سکے۔ شاہین شاہ نے دوسری گیند پر محمد نعیم کووکٹ کیپررضوان سے کیچ کرا دیا۔ رضوان نے مہدی حسن کو بھی حسنین کی گیند پرکیچ کرکے میدان بدرکر دیا۔ شاداب خان نے لٹن داس کوایل بی ڈبلیوکرکے بنگلہ دیش کو تیسرانقصان پہنچایا۔ عفیف حسین کو حارث رؤف نے حسنین کی گیند پرکیچ کیا۔ تمیم اقبال نے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی ساتویں ففٹی بنائی۔وہ سات چوکوں اورایک چھکے کی مدد سے پینسٹھ رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔

حارث رؤف نے محموداللہ کوبارہ رنز پربولڈ کردیا۔ مقررہ بیس اوورز کے خاتمے پربنگلہ دیش نے چھ وکٹوں کے نقصان پرایک سوچھتیس رنزبنائے۔ محمد حسنین نے دو،شاہین شاہ،حارث رؤف اورشاداب خان نے ایک ایک وکٹ لی۔

ای پیپر دی نیشن