برطانوی سائنسدانوں نے مصر سے ملنے والی ہزاروں سال قدیم حنوط شدہ لاش کی آواز دوبارہ سن لی، یہ تجربہ برطانیہ کے رائل ہالوے میں کیا گیا۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے 3000 سال پرانے مصری راہب کی موت کے بعد دوبارہ زندہ ہونے کی خواہش کچھ حد تک پوری کر دی ہے یہ تب ممکن ہوا جب انہوں نے اس کی حنوط شدہ لاش میں موجود آواز کی نالی کی مصنوعی شکل تیار کی اور اس سے آواز کی نقل تیار کرلی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ لاش کے بولنے سے حرف علت جیسی آوازیں سنی گئیں، جیسے ایک بھیڑ ممیاتا ہے۔