چین میں کورونا وائرس بے قابو، 1287افرادمتاثرہوچکے ہیں،سرکاری کمیشن برائے صحت

چین میں کورونا وائرس بے قابو ہوگیا۔ وائرس سے اب تک1287 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اس سے مرنے والوں کی تعداد 41 ہوگئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سرکاری کمیشن برائے صحت نے ایک بیان میں کہاکہ 29 صوبوں میں شہری کورونا وائرس میں مبتلا ہیں، ان میں سے 237 مریضوں کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔

ای پیپر دی نیشن