جارج سوروس نےبھارتی متنازعہ ترمیمی قانون کومہذب معاشروں کی بقا کیلئےشدیددھچکا قراردیدیا

Jan 25, 2020 | 18:17

ویب ڈیسک

ارب پتی مخیر شخصیت جارج سوروس نے بھارت کے متنازعہ ترمیمی قانون کو مہذب معاشروں کی بقا کیلئے سب سے بڑا اور شدید دھچکا قراردیا ہے۔انہوں نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری طورپر منتخب نریندرمودی ایک ہندو قوم پرست ریاست تشکیل دے رہے ہیں کشمیر میں انتقامی اقدامات کررہے ہیں اور بھارت میں کروڑوں مسلمانوں کی شہریت ختم کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی کے اقدام سے بھارت میں رہنے والے لاکھوں مسلمان شہریت سے محروم ہو جائیں گے

مزیدخبریں