اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) انگلش بسکٹ مینوفیکچررز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے تیارکردہ پاکستا ن کے بہترین فروخت ہونے والے برانڈ پیک فرینزسوپرنے حال ہی میں نئی پیکیجنگ میں متعارف کروایا ہے جس کا سلوگن ہے،"سیدھی سادھی خوشی کا مزا" ۔یہ پیکیجنگ 16سال بعد تبدیل کی گئی ہے۔پیک فرینز سوپر کو اپنے آغاز سے ہی صنعت میں بہترین مانا گیا ہے اور اسے ملک بھر میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ پیکیجنگ کا نیا ڈیزائن برانڈکے تازہ بیک شدہ کوکیز پر بنی سٹرپس سے لیاگیاہے اور اس پر واضح طور پر دی نیشن فیورٹ کے الفاظ درج ہیںجو پاکستانیوں کی اس برانڈ سے محبت کا عہد ہے۔پیکیجنگ کا مقصداس کے خاص انڈے اور دودھ کے مزے کو فروغ دینا ہے جس کیلئے سوپر ہمیشہ سے مشہورہے۔ای بی ایم کی ڈی جی ایم مارکٹنگ آمنہ سعید نے کہا،"سادگی کے ساتھ خوشیاں منانا سوپر کی امتیازی خصوصیت ہے۔ پورے پاکستان نے ہمیشہ برانڈ کے ساتھ خوشی کے لمحے منائے ہیں۔ لہذٰانئی پیکیجنگ بھی سوپرکے سفراورصارفین کی سوپر سے محبت کونمایاں کرتی ہے جس کا اظہار نئے ٹی وی سی"ہمیشہ والا پیار"میں ہوتا ہے۔"