فتح جنگ (نامہ نگار )سابق چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک محترمہ ایمان طاہر نے کہا ہے کہ ممبر قومی اسمبلی میجر طاہر صادق ضلع اٹک کی عوام کی امیدوں کا واحد مرکز ہیں ضلع بھر کے مختلف علاقوں سے بااثر سیاسی دھڑوں کی میجر طاہر صادق کے کارواں میں شمولیت اس بات کا واضح اظہار ہے کہ عوام کی پرخلوص خدمت کسی اقتدار کی محتاج نہیں ہوتی انہوں نے کہا کہ اٹک کی عوام کے حقوق کا تحفظ اور حقیقی نمائندگی میجر طاہر صادق کی موئثر آواز کی صورت میں ہی جگمگاتی رہتی ہے غیر منتخب شخصیات کو پروموٹ کرنے سے عوام کی حقیقی آواز کو دبانے کی سازشیں کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہوسکتیںبلکہ ضلع اٹک کے باشعور عوام اس بات کا ادراک رکھتے ہیںکہ عوامی خدمت کا پرخلوص جذبہ اور جرات اظہار کا منفرد انداز میجر طاہر صادق کے سوا دوسرا کوئی اپنا ہی نہیں سکتا انہوں نے کہاکہ ایسا اقتدار جس کا مقصد عوام کی خدمت نہ ہو کوئی معنی نہیں رکھتا، عوام اسی کا ساتھ دیتے ہیں جو بے لوث خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں تحصیل جنڈ کے علاقہ میںجلسہ عام میں عوام کا اپنے قائد کیلئے والہانہ انداز این اے 56 سے متعلق پراپیگنڈہ مہم کا منہ توڑ جواب تھا اٹک کی عوام کی خواہش ہے کہ انکے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے کیا وجہ ہے متعدد وزیر’مشیر ہونے کے باوجود تین سال سے اٹک کو ایک بھی میگا پراجیکٹ تو دور کوئی معمولی نوعیت کے منصوبے بھی نہیں ملے بلکہ ضلع کونسل اٹک کے منظورشدہ فنڈز بھی روکے گئے جس پر میجر طاہر صادق بجلی کی سکیمز کا معاملہ عدالت لے گئے ہیں جہاں فیصلہ ان نالائقوں کی خواہشات کیمطابق نہیں بلکہ انشاء اللہ آئین و قانون کے مطابق ہو گا۔