350 ملین افراد کو خوراک کی کمی کا سامناہے: اقوام متحدہ

اسلام آباد (اے پی پی) اقوام متحدہ کے چار ذیلی اداروں نے اپنی ایک رپورٹ میں متنبہ کیا ہے کہ کرونا کیوجہ سے ایشیا بحرالکاہم کے خطے میں 350 ملین افراد کو خوراک کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کرونا سے 1.9 ارب افراد کو غذا کے بندوبست میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ کرونا کیوجہ سے 140 ملین افراد غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں۔ متاثرین میں سب سے زیادہ تعداد جنوبی ایشیائی ممالک کے شہریوں کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن