انقرہ (نیٹ نیوز) مغربی افریقی ساحل پر قزاقوں نے حملہ کرتے ہوئے ایک ترک بحری جہاز کے 15 اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا ہے۔ ترک بحریہ کے مطابق اس کارروائی میں ایک اہلکار ہلاک بھی ہو گیا۔ بیان کے مطابق عملے نے خود کو ایک محفوظ کیبن میں بند کر لیا تھا لیکن چھ گھنٹوں بعد انہیں مجبوراً باہر نکلنا پڑا۔ ترک میڈیا کے مطابق جو انجنئیر ہلاک ہوا ہے، اس کا تعلق آذربائیجان سے تھا اور وہ جہاز پر موجود واحد غیر ترک شہری تھا۔ ترک صدر نے اہلکاروں کی فوری بازیابی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔