بھارت ہندوتوا لاوے کا آتش فشاں بن چکا :ڈاکٹراشرف جلالی 

Jan 25, 2021

لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐکے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاکہ بھارت سیکولر سٹیٹ کی بجائے ہندوتوا لاوے کا آتش فشاں بن چکا ہے۔پاکستان کا جنرل اسمبلی میں بھارت میں مقدس مذہبی مقامات کی بے حرمتی کا حساس مذہبی معاملہ اٹھانا قابل تحسین ہے۔ کانپور میں عظیم درگاہ کا تقدس پامال کرنے والے انتہاء پسند ہندوؤں کو مودی حکومت کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔ بھارت میں مسلمانوں کے مذہبی مقامات کاعدم تحفظ مودی حکومت کی سیاہ کاریوں کا واضح ثبوت ہے۔ مزارات اولیاء پر جے شرم رام چاکنگ سے بھارت کا سیکولر سٹیٹ ہونے کا دعویٰ خاک میں مل گیا ہے۔ مودی کے دورِ حکومت میں مسلمانوں کے مذہبی مقامات کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ ہندوتوا اور ایس آر ایس کے غنڈے صوفیا کے آستانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ بابری مسجد کے بعد بھارت میں بہت سی دیگر مساجد کو بھی منہدم کیا جا چکا ہے۔اقلیات کے حقوق کے لحاظ سے پاکستان پر اعتراض کرنے والا بھارت اپنے ہاں اقلیات کے لیے مسلسل دائرہ تنگ کر رہاہے۔  

مزیدخبریں