رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ چیئرمین ٹیوٹا چوہدری محمد اشرف کی لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ملاقات،ضلع کی سیاسی صورت حال اورٹیوٹا اداروں کی کارکردگی اورچیمبر آف کامرس کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ چوہدری محمد سرور نے کہاکہ موجودہ حکومت اداروں کی ساکھ بہتربنانے میں ہنگامی بنیادوں پرکام رہی ہے۔