باچا خان اور خان عبدالولی کی برسی پر اجتماعات‘ قرآن خوانی

کراچی ( نیوز رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے تحت فخرافغان باچاخان بابا اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی برسیوں کے حوالے سے سندھ کے مختلف اضلاع میں قرآن خوانی اور تعزیتی ریفرنسز کا انعقاد کیا گیا۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے باچاخان مرکز میں ضلع غربی اور ضلع کیماڑی کے تحت تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی۔ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہی سید کا کہنا تھا کہ باچاخان بابا کے افکار ہمارے لیئے مشعل راہ ہیں۔ باچاخان نے ہمیں پرآمن سیاسی جدوجہد کا راستہ دکھایا۔ باچاخان کا فلسفہ عدم تشدد تمام دنیا کے انسانوں کے لیئے امن اور محبت کا پیغام ہے۔ باچاخان بابا نے ہمیشہ احترام انسانیت کی بات کی. باچاخان بابا نے معاشرے کے بیجا رسوم ورواج کی مخالفت کی. باچاخان نے پختون قوم کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیئے آزاد اسکولوں کی بنیاد رکھی۔ انہی آزاد اسکولوں میں باچاخان نے سب سے پہلے آپنے بچوں کو داخل کرکے یہ ثابت کیا کہ کردار کا اثر گفتار سے زیادہ ہوتا ہے. باچاخان نے آپنی پوری زندگی انسانیت کی فلاح کے لیئے وقف کردی تھی. عوامی نیشنل پارٹی باچاخان کی تحریک کا تسلسل ہے. اسی تسلسل کو قائم رکھتے ہوئے ہم مظلوم قومیتوں کے حقوق کی جنگ پرامن سیاسی طریقے سے لڑ رہے ہیں.شاہی سید نے رہبر تحریک خان عبدالولی خان کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ انکا کہنا تھا کہ ولی خان بابا تمام جمہوری قوتوں کے سرخیل تھے. ولی خان نے ساری زندگی اعلی اقدار کی سیاست کی. ولی خان بابا ایک آصول پسند اور دوراندیش سیاسی رہنما تھے. انکی سیاسی بصیرت کی آج پوری دنیا قائل ہے. ولی خان بابا اس ملک کی تمام مظلوم قومیتوں کے رہنما تھے. ولی خان بابا کی جمہوری اداروں کی بالادستی کے لیئے کی گء جدوجہد تاریخ کا سنہرا باب ہے. آپنی پوری سیاسی زندگی میں ولی خان بابا نے کھبی کسی ظالم آمر کے سامنے سر نہیں جھکایا. ہمیں فخر ہے کہ ہم باچاخان اور ولی خان جیسی عظیم ہستیوں کے فکری وارث ہے.آپنے خطاب میں شاہی سید کا مزید کہنا تھا کہ کراچی شہر میں مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں. نالائق اور سلیکٹیڈ حکمرانوں نے اس شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا ہے. افسوس کا مقام ہے کہ تین سالوں میں نیازی کی سلیکٹیڈ وفاقی حکومت ایک منگھوپیر روڈ کی تعمیر مکمل نہ کرسکی. لگتا ہے کہ وفاقی اور صوباء حکومتوں کو اس شہر کے مسائل کو حل کرنے میں کوء دلچسپی نہیں ہے. آج اس شہر کے صنعتکار آپنی صنعتیں دوسرے صوبوں میں منتقل کررپے ہیں جس سے بیروزگار کی شرح میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے. شہر کا انفراسٹرکچر مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے. مہنگاء اور بیروزگاری میں دن بدن اضافے نے عوام کی کمر تھوڑ دی ہے. پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین سراپا احتجاج ہے لیکین آفسوس وفاقی حکومت کو کوء پرواہ نہیں ہے. یہ سلیکٹیڈ حکومت عوام کو روزگار دینے کے بجائے ان سے روزگار چھین رہی. اس ملک کی بقا کی خاطر موجودہ سلیکٹیڈ حکمرانوں کو گھر بھیجنے کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں ہے. انشااللہ پی ڈی ایم کی تحریک کامیاب ہوگی.اور اس ملک میں جلد نئے اور شفاف انتخابات ہونگے. تعزیتی ریفرنس سے صوباء جنرل سیکرٹری یونس بونیری، صوبائی نائب صدر اورنگزیب بونیری، حاجی طور خان نورزء مرکزی کمیٹی کے ممبر حمیداللہ خٹک، ذاکر حنیف ،صوبائی ترجمان دوست محمد، ضلع کیماڑی کے آرگنائزر میاں سید واحد، ضلع غربی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر نبی سرورآفریدی اور پختون ایس ایف سندھ کے صدر آصف خان یوسفزئی نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...