مدینہ منورہ(اے پی پی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ’مدینہ صحت مند شہر‘ کا سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے۔ وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے یہ سرٹیفیکیٹ گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان کو پیش کیا ۔سعودی اخبار الشرق الاوسط کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے ’صحت مند شہرکیلئے جتنے عالمی معیار مقرر کیے تھے مدینہ منورہ نے وہ سب مکمل کر لیے ہیں۔مدینہ کی آبادی 20 لاکھ سے زیادہ ہے ۔اس کا اہم پہلو یہ تھا کہ شہر میں سپیشلسٹ فلاحی انجمنیں قائم کی گئیں۔ سرکاری اداروں کی شراکت سے خصوصی صحت پروگرام پر عمل کیا گیا۔اس سلسلے میں ای صدقہ پروجیکٹ قابل ذکر ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ تھا۔ فلاحی انجمنوں کی مدد سے صحت پروگرام چلائے گئے۔
عالمی ادارہ صحت نے مدینہ منورہ کو صحت مند قراردیدیا، گورنر کو سرٹیفکیٹ پیش
Jan 25, 2021