لاہور (نیوز رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کی پولیو مہم میں ناکامی ایک بار پھر سامنے آئی ہے۔ لاہور کے متعدد علاقوں میں پولیو سیمپل ایک بار پھر پازٹیو آگئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں بند روڈ، راوی روڈ سمیت دیگر علاقوں سے لئے گئے پولیو کے سیمپلز پازٹیو سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے ان علاقوں میں پولیو کے مریض مستقبل میں نکلنے کے امکانات کافی بڑھ گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے پولیو کی مہم پر چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے پولیو سیمپل مثبت آئے ہیں۔ اس صورت حال میں پولیو مہم پر کئی سوالات بھی اٹھنا شروع ہوگئے ہیں۔
لاہور میں کئی علاقوں کے پولیو سیمپل پازیٹو‘ انسدادی مہم پر سوال اٹھنا شروع
Jan 25, 2021