لاہور(سپورٹس رپورٹر) یونیفائیڈ تائیکوانڈو کلب کے زیر اہتمام بیلٹ پروموشن ٹیسٹ منعقد کیا گیا جس میں لاہور بھر سے طلبا اور طالبات نے شرکت کی۔ باسکیول سکول آف لرننگ کی ماہ رو مشعل، احمد عیسی' اور احمد موسی' نے وائٹ بیلٹ سے ییلو بیلٹ میں پروموشن حاصل کر لی۔چار گھنٹے جاری رہنے والے مقابلوں میں ماسٹر پرویز اقبال اور ماسٹر اکبر کی سرپرستی میں نیشنل تائیکوانڈو چیمپیئنز رجب ایوب، محمد عثمان، ایمان فاطمہ، سفیان عنایت نے کھلاڑیوں کی تکنیک اور مہارت کو پرکھا اور اختتامی تقریب میں کامیاب ہونیوالے کھلاڑیوں میں پروموشنل بیلٹس تقسیم کی۔