لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایکوافینا پولو کپ کا فائنل ایوی ٹور ٹیم نے جیت لیا، فائنل میں ذکی فارم کی ٹیم کو 6-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایوی ٹور کے احمد بلال ریاض نے تین، میر حذیفہ احمد نے دو جبکہ لیفٹیننٹ کرنل سلیم بابو نے ایک گول کیا۔ مہمان خصوصی میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے انعامات تقسیم کیے۔