پاکستان ون ڈے کپ : ناردرن ‘سندھ ‘کے پی کی ٹیمیں کامیاب

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کپ کے نویں راؤنڈ کے اختتام پر ناردرن، سندھ اور کے پی نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ ناردرن نے بلوچستان کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔ ناردرن نے 250 رنز کا ہدف 4 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ روحیل نذیر نے 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ اوپنر حیدر علی نے 53 اور عمر امین نے 47 رنز بنائے۔ بلوچستان کی ٹیم 6 وکٹوں پر 249 رنز  بناسکی۔ ایاز تصور 82 ‘ اکبر الرحمان 75 رنز بناکر نمایاں رہے۔ خیبر پی کے نے سنٹرل پنجاب کو 69 رنز سے شکست دیدی۔ خیبرپی کے نے نو وکٹوں پر 328 رنز بنائے۔ فخر زمان نے 92 ، افتخار احمد نے 76 اور عادل امین نے 51 رنز بنائے۔ سنٹرل پنجاب ٹیم 259 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ قاسم اکرم نے 67 اور رضا علی ڈار نے 50 رنز بنائے۔مین آف دی میچ افتخار احمد نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ سندھ نے سدرن پنجاب کو پانچ وکٹوں سے ہرادیا۔ سندھ نے 349 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ سعد علی 78 اور انور علی 69 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ دانش عزیز نے 65 اور اسد شفیق نے 62 رنز بنائے۔ سدرن پنجاب نے 4 وکٹوں پر 348 رنز بنائے۔ صہیب مقصود نے 79 گیندوں پر 130 رنز کی اننگز کھیلی۔ شان مسعود نے 125 رنز بنائے۔ انور علی اور سعد علی کو مشترکہ طور پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...