پاکستانی کوہ پیماؤں کی آکسیجن کے بغیر  کے ٹو سر کرنے کیلئے پیشقدمی جاری

Jan 25, 2021

سکردو (نیٹ نیوز) پاکستانی کوہ پیماؤں کی خون جما دینے والی سردی میں آکسیجن کے بغیر ’کے ٹو‘ سر کرنے کے لئے پیش قدمی جاری ہے۔ معروف کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے کہا ہے کہ کے ٹو سر کرنے کی مہم میں ان کا بیٹا ساجد علی اور جان اسنوری ساتھ ہیں۔ کل سے جاری برفباری رک چکی ہے۔ ہم عالمی ریکارڈ بنانے جا رہے ہیں۔ قوم دعا کرے۔ 25 جنوری پاکستان کے لیے ایک اور عالمی ریکارڈ کا دن ہو گا۔ مہم میں شامل کوہ پیما ساجد علی دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کو بغیر آکسیجن سر کریں گے جو کہ اب تک کسی کوہ پیما نے نہیں کیا۔ اس حوالے سے ساجد علی نے کہا ہے کہ کے ٹو بغیر آکسیجن سر کر کے ملک کا نام روشن کریں گے۔

مزیدخبریں