اسلام آباد(نا مہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سیدنئیرحسین بخاری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا واحد مقصد اقتدار میں گھس بیٹھیے کو نکالنا ہے۔اتوار کو یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں نیئر بخاری نے کہا کہ وزرا نجومی بن کر پیپلز پارٹی کی حکمت عملی پر پیشگوئیاں کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پر تنقید براڈشیٹ معاملے سے عوامی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔نئیر بخاری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا واحد مقصد اقتدار میں گھس بیٹھیے کو نکالنا ہے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ سابق صدر آصف زرداری نے جنرل(ر)پرویز مشرف کو ایوان صدر چھوڑنے پر مجبور کیا، تو سلیکڈ کیا چیز ہے۔سیکریٹری جنرل پی پی پی نے ایک مرتبہ پھر دہرایا کہ پی ڈی ایم کا واحد مقصد اقتدار میں بیٹھے ہوئے کو نکالنا ہے۔