پلوامہ حملہ، شیوسینا نے بھی بھانڈہ پھوڑ دیا

بھارتی ریاست مہاراشٹر کی برسراقتدار پارٹی شیوسینا نے بھی پلوامہ حملے کو بی جے پی کی منصوبہ بندی اور گوسوامی کے فسادی ذہن کی پیداوار قرار دیا، شیوسینا کے ترجمان اخبار ’’سامنا‘‘ نے اداریہ میں انکشاف کیاہے کہ ’’بھارتی وزارت عظمیٰ اور انٹیلی جنس اداروں کے پانچ عہدیدار بھی گوسوامی کی منصوبہ بندی میں شامل ہوگئے تھے۔‘‘ شیوسینا نے یہ بھی کہا ہے کہ بی جے پی کے کارندے ایک من گھڑت کہانی ’’تانڈو‘‘ پر شور مچا رہے ہیں مگر گوسوامی ارنب کی ’’واٹس ایپ چیٹ‘‘ کے بارے میں کچھ نہیں کہا جارہا۔ دریں اثناء کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کہا کہ ’’دوسروں میں حب الوطنی اور نیشنل ازم کے سرٹیفکیٹ بانٹنے والے خود بے نقاب ہوگئے‘‘ پلوامہ حملے کے حوالے سے بھارتی پروپیگنڈا اپنی موت آپ مرچکا ہے۔ بھارتی میڈیا اور بھارت کی سیاسی جماعتوں نے بھی مودی سرکار کے کرتوت بے نقاب کردیئے تاہم اس حوالے سے پاکستان کو بھی سفارتی سرگرمیاں تیز کرنی چاہئیں۔ بھارتی میڈیا سمیت پوری دنیا کو بھارتی کرتوتوں کا آئینہ دکھانے کیلئے پاکستانی میڈیا بھی بھرپور کردار ادا کرے تاکہ پاکستان کا مبنی برحقیقت اور سچا موقف دنیا کے کونے کونے میں پہنچے۔

ای پیپر دی نیشن