ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت )تین تین باروزارت عظمی کاقلمدان سنبھال کراپنے ذاتی مفادات کیلئے ملکی اداروںکواستعمال کرتے رہے، اورجعلی ڈگریاںرکھنے والے لوگوںسے پیسے لے کرانہیںپائلٹ بھرتی کرتے رہے،آج انکے سیاہ کارناموںکانتیجہ ہے کہ آج پی آئی اے کا خسارہ 462ارب روپے ے،انہوںنے کہاکہ آج بین الاقوامی سطح پرجوجگ ہنسائی ہورہی ہے،اس کے ذمہ داربھی چوروں،ڈاکوئوں،لٹیروںکاٹولہ ہے،جس کاسربراہ میاںنوازشریف جعل سازی کرکے علاج کی خاطربیرون ملک بھاگ گیا،آج ملک میںپی ڈی ایم کے نام سے جوتحریک شروع کی گئی ہے،وہ صرف دوبڑے لٹیروںکواین آر،او،دلوانے کی ایک ناکام کوشش ہے،کیونکہ آج ملک کاوزیراعظم ایساایماندار،اورجرائتمندعمران خان کی صورت میںموجودہے،کہ جوکسی صورت بھی قومی دولت لوٹنے والوںکومعاف نہیںکریگا،ان خیالات کااظہاروفاقی وزیرہوابازی غلام سرورخان نے ٹیکسلالب ٹھٹھومیںمجموعی طورپرپانچ کروڑروپے کے ترقیاتی منصوبہ جات کے افتتاح کے موقع پرایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا،متذکرہ جلسہ سے ایم این اے منصورخان،ایم پی اے عمارصدیق خان اورمیزبان ملک عظمت محمود،ملک نجف خان نے بھی خطاب کیا۔