باجوڑ میں بروقت کارروائی سکیورٹی فورسز نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا‘ بارودی مواد‘ اسلحہ برآمد

Jan 25, 2021

باجوڑ (نامہ نگار) باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کی بروقت کامیاب کارروائی، تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، ضلع باجوڑ، تحصیل ماموندگاں مانڑو حنگل میںخفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، دورانِ آپریشن بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق برآمد شدہ مواد کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان باجوڑ کے دہشت گردوں نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کی ایماء پر سکیورٹی فورسز اور سکیورٹی ایجنسیوں کے خلاف استعمال کرنا تھا۔

مزیدخبریں