پی ڈی ایم ہمارے انقلابی اقدامات سے خوفزدہ ہوکر واویلا کررہی ، غبارے سے جلد ہوا نکل جائیگی: شبلی فراز

ایبٹ آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ صحافیوں کی فلاح وبہبود، علاج معالجہ کی سہولیات اور درپیش مسائل کے حل کے لئے جرنلسٹس پروٹیکشن بل کی اسمبلی سے  منظوری جلد حاصل کریں گے۔ علاقائی زبانوں کی ترویج میں ہندکو کو ریڈیو کی نشریات میں شامل کرکے ایسوسی ایٹ پریس App کا بھی شعبہ قائم کریں گے۔ پی ٹی وی بیورو اور ریڈیو پاکستان کے ملازمین کی ایبٹ آباد میں بحالی کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی علی خان جدون، پی آئی او پی آئی ڈی، ایبٹ آباد پریس کلب کے ممبران طارق تنولی موجود تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز کا کہنا تھا ہزارہ زرخیز خطہ ہے۔ ایبٹ آباد پریس کلب کے صحافیوں کو علاج معالجہ کہ سہولیات یقینی بنانے اور  فلاح وبہبود کی فراہمی میں عملی اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت مایوسیوں کو ختم کرنے کا عزم رکھتی ہے۔ میڈیا عوام کے مسائل کو اقتدار کے ایوانوں میں پہنچانے کا اہم ذریعہ ہے۔ ہزارہ کے صدر مقام ایبٹ آباد سے ریجن کے مسائل کو میڈیا نے بہتر طور پر اجاگر کیا اور حکومت کی توجہ حاصل کی، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے منشور کے مطابق عام آدمی کی زندگی بہتر کرنے کے فلاحی منصوبوں کو شروع کیا ہے ماضی میں حکومتوں کی توجہ کبھی بھی اس جانب مرکوز نہیں ہو سکی۔ صحت انصاف کارڈ کو شناختی کارڈ سے منسلک کرکے ہر خاندان کو سات لاکھ تک کے علاج کی سہولت دینا بڑا کارنامہ ہے۔ اب کسی کو اپنے پیاروں کے علاج معالجہ کے لئے گھر فروخت نہیں کرنا پڑے گا۔ تحریک انصاف کی حکومت کے انقلابی اقدامات سے پی ڈی ایم خوفزدہ ہو کے واویلا کر رہی ہے۔ ان کے غبارے سے ہوا جلد نکل جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...