پی ڈی ایم کا بلا مقصد احتجاج دم توڑ چکا، اپوزیشن کے پاس سوائے شرمندگی کے کچھ نہیں بچا: عثمان بزدار

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی منفی سیاست نئے پاکستان میں نہیں چل سکتی۔ پاکستان کو ذاتی ایجنڈے کی خاطر عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش ملک دشمنی کے مترادف ہے۔ اپوزیشن کی انتشار کی سیاست کا نقصان ملک کو ہو رہا ہے۔ قوم کا قیمتی وقت ضائع کرنے والوں کو ملک کا احساس ہے نہ عام آدمی کا۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے ایک بیان میں کہا کہ ان عناصر نے اڑھائی برس میں ملک و قوم کے ساتھ وہ کیا جو دشمن بھی نہیں کرتا۔ افراتفری پھیلانے والے عناصر کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔ نئے عزم اور جذبے کے ساتھ آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن سے پاک اور معیاری منصوبے ہماری حکومت کا طرہ امتیازہے۔ حکومت کے دامن پر سکینڈل کا کوئی داغ نہیں۔ ہمارا اڑھائی برس کا مختصر دور سابق ادوار کی 3 دہائیوں کے مقابلے میں شفاف ترین ہے۔ سابق ادوار میں ہر روز کرپشن کا نیا سکینڈل سامنے آتا تھا اور عوام آج بھی کرپشن کی داستانوں کو نہیں بھولے۔ سابق حکمران وہی کاٹ رہے ہیں جو انہوں نے بویا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا۔ ہم نے لوٹ مار کے کلچر کو دفن کر دیا ہے۔ قومی وسائل میں خیانت کرنے والوں کی پاکستانی سیاست میں کوئی جگہ نہیں۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہماری حکومت کے منصوبے معیار اور شفافیت میں اپنی مثال آپ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے منصوبوں پر کوئی انگلی نہیں اٹھاسکتا۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پی ڈی ایم کا بلامقصد احتجاج دم توڑ چکا ہے۔ اپوزیشن کے پاس سوائے شرمندگی کے کچھ نہیں بچا۔ جھوٹ اور منفی سیاست زیادہ دیر نہیں چلتی۔ اپوزیشن جماعتوں کا غیر فطری اتحاد اپنے منطقی انجام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ان عناصر نے اقتدار کی اقتدار قومی مفادات کو یکسر فراموش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو عوام بری طرح مسترد کر چکے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے ہر موقع پر ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش کی۔ مشکل حالات کے باوجود آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں اور بڑھتے رہیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گورا قبرستان کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 3 نوجوانوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق نوجوانوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے اور  غفلت کے مرتکب ڈرائیور کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج25 جنوری کو صوبائی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیاہے۔ پنجاب کابینہ کے 40ویں اجلاس میں 25نکاتی ایجنڈا زیر غور آئیگا۔صوبائی وزرائ، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری اور اعلی حکام اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...