ویکسین کے باوجود بزرگ کرونا کا شکار ہوسکتے ہیں،برطانوی ماہر صحت

لندن(نوائے وقت رپورٹ) برطانوی ماہرصحت پر وفیسر وین ٹیم نے خبردار کیا ہے کہ ویکسین لینے کے باوجود عمر رسیدہ افراد کرونا کا شکار ہوسکتے ہیں۔ کوئی بھی ویکسین 100 فیصد مؤثر نہیں ہوتی اس لیے ویکسین لگنے کے بعد بھی کرونا سے محفوظ رہنے کی کوئی ضمانت نہیں ۔  عمر رسیدہ افراد میں ویکسی نیشن کے بعد مدافعتی نظام مضبوط ہونے میں 3 ہفتے لگ سکتے ہیں اور اس عرصے میں کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کا خدشہ رہتا ہے  ویکسین لگانے کے بعد بھی لاک ڈاؤن کی پابندیوں پر عمل کرنا چاہیے۔ 

ای پیپر دی نیشن