اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے بیان میں کہا ہے کہ نیب کے براڈشیٹ کمپنی سے اربوں روپے کے معاہدے کی تفصیلات سامنے آنی چاہئیں۔ نیب پہلے چیئرمین نیب اور اپنے افسران کا احتساب کرے۔ قوم جاننا چاہتی ہے نیب نے براڈشیٹ کمپنی کے ساتھ کن شرائط پر معاہدے کئے۔ براڈشیٹ سیکنڈل سے کس نے فائدہ حاصل کیا حقائق سامنے آنے چاہئیں۔ سیاستدانوں، کاروباری افراد اور عام شہریوں کا نیب کے ہاتھوں میڈیا ٹرائل بند ہونا چاہیے۔ نیب احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ، جعلی بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات دینے میں ناکام رہا۔