سا ہیوال (نمائندہ نوائے وقت) گھریلو تنازعہ پر دو شادی شدہ عورتوں نے زہر پی کر خود کشی کر لی۔ چک159۔نائن ایل کے غلام صابر کی 30سالہ بیوی ریحانہ بی بی نے خاوند سے جھگڑ کر زہر پی کر خود کشی کر لی۔ چک105۔بارہ ایل میں محمد شریف کی23سالہ بیوی شمیم بی بی نے خاوند سے ناراض ہو کر کالا پتھر زہر پی کر خود کشی کر لی۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال میں دم توڑ گئیں۔
ساہیوال: شوہروں سے جھگڑے پر 2 خواتین کی زہر پی کر خودکشی
Jan 25, 2021