شیخ صباح الخالدالصباح کویت کے دوبارہ وزیراعظم مقرر، نئی حکومت بنانے کی دعوت

کویت سٹی (آئی این پی) کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح نے شیخ صباح الخالد الصباح کو دوبارہ ملک کا وزیراعظم مقرر کردیا ہے اور انہیں نئی حکومت تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ شیخ نواف نے شیخ صباح کو ہدایت کی ہے کہ وہ کابینہ کے نئے ارکان کے نام پیش کریں تاکہ ان کی منظوری دی جاسکے۔کویتی کابینہ نے گذشتہ ہفتے پارلیمان سے ایک تنازع کے بعد استعفا دے دیا تھا۔ 

ای پیپر دی نیشن