وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کیلئے کھیلوں کے مواقع، بہترین ماحول فراہم کرنا بزدارحکومت کا عزم ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پہلی قائداعظم انٹرڈویژن ہاکی چیمپئن شپ کا آغاز نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ہورہا،ماضی میں نظرانداز کئے گئے قومی کھیل کی بہتری کیلئے مزید اقدامات کئے جائینگے، نوجوانوں کیلئے کھیلوں کے مواقع، بہترین ماحول فراہم کرنا بزدارحکومت کا عزم ہے۔
نوجوانوں کیلئے کھیلوں کےمواقع، بہترین ماحول فراہم کرنا بزدارحکومت کا عزم ہے؛ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیرسرپرستی پہلی قائداعظم انٹرڈویژن ہاکی چیمپئن شپ کا آغاز آج نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ ماضی میں نظرانداز کئےگئے قومی کھیل ہاکی کی بہتری کیلئےمزید اقدامات کئےجائینگے! pic.twitter.com/NuA4mzCaQF
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 25, 2021