پی سی بی میرا موقف آئی سی سی میں پیش کرے: دنیش کنیریا

پاکستان ٹیم کے لیگ اسپنر دنیش کنیریا نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے بحالی پروگرام میں شامل ہونے کی درخواست سندھ ہائی کورٹ میں جمع کروادی۔

دنیش کنیریا کے وکیل نے درخواست میں کہا ہے کہ غلطیوں پر معافی چاہتے ہیں، اسی طریقے کو اپناتے ہوئے طرح دیگر کھلاڑیوں کو اجازت ملی ہے۔

 کرکٹردنیش کنیریا کا درخواست میں کہنا ہے کہ پی سی بی میرا موقف آئی سی سی میں پیش کرے۔

سندھ ہائی کورٹ میں دنیش کنیریا کی جانب سے دائر درخواست میں فوری سماعت کی بھی استدعا کی گئی ہے جس کے بعد عدالت کی جانب سے 29 جنوی کیلئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن