صبور علی نے   اپنے چھوٹے بھائی کے لیے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کر دیا

Jan 25, 2021 | 15:45

 صبور علی نے اپنے چھوٹے بھائی کے لیے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

صبور علی نے اپنے چھوٹے بھائی محمد علی کی سالگرہ کے موقع پر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھائی کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی ہے۔اداکارہ نے بھائی اور اپنی تصویر کو ایک جذباتی کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’الفاظ نہیں بیان کرسکتے ہیں کہ ہم اپنے اُس چھوٹے بھائی سے کس قدر محبت کرتے ہیں جو اب کافی بڑا ہوگیا ہے۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’مجھے اُمید ہے کہ تم ماما کے خوابوں کا آدمی بن سکتے ہو اور اپنے تمام خوابوں کو بھی حاصل کرسکتے ہو۔‘صبور علی نے لکھا کہ ’یہ بات یاد رکھنا کہ تُم ہمیشہ اپنی اس بہن کو اپنے ساتھ پاؤ گے۔‘آخر میں صبور علی نے اپنے بھائی کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔

صبور علی کے بھائی کے لیے اس جذباتی پیغام کو اب تک 81 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ کمنٹ سیکشن میں اداکارہ کے بھائی سالگرہ کی مبارکباد بھی دی جارہی ہے۔واضح رہے کہ معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی اور صبور علی کی والدہ طویل علالت کے بعد 2017 میں انتقال کرگئی تھیں۔

مزیدخبریں