بھارت، خاتون کا 31ویں بار بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے جے پور سے تعلق رکھنے والی خاتون کے اگست سے اب تک 31 بار کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور حیران کن طور پر 31 بار ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عام تاثر یہ ہے کہ ایک بار رپورٹ مثبت آئے تو 15 دن یا زیادہ سے زیادہ ایک ماہ بعد اس کا نتیجہ منفی آجاتا ہے۔بھارت سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ خاتون نے اگست سے جنوری کی 20 تاریخ تک کورونا تشخیص کے 31 بار ٹیسٹ کروائے اور رپورٹ مثبت آئی ہے۔یہاں قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ خاتون میں کورونا کی کوئی علامت بھی نہیں ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون کے 14 بار پی سی آر اور 17 بار اینٹی جن ٹیسٹ کروائے گئے، جن کی رپورٹس میں انہیں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ کہا جارہا ہے کہ مذکورہ خاتون کا دماغی توازن درست نہیں جس کی وجہ سے ان کی دیکھ بھال اہل خانہ یا کوئی رشتے دار نہیں کررہا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون گزشتہ پانچ ماہ سے مسلسل قرنطینہ میں ہیں، انہیں یکم ستمبر 2020 کو ایک سماجی تنظیم کے سینٹر میں منتقل کیا گیا۔راجستھان کے محکمہ صحت کے افسر ڈاکٹر کپتان سنگھ کا کہنا تھا کہ علامات نہ ہونے کے باوجود خاتون کو وائرس کی تشخیص ہونا اس بات کی علامت ہے کہ ان کی آنتوں میں وائرس پہنچ چکا ہے جو غیر فعال ہے۔ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ خاتون مکمل صحت مند ہیں، ان میں موجود وائرس اب دوسروں کو متاثر نہیں کرسکتا۔

ای پیپر دی نیشن