چین کی ٹیلی کام سازوسامان بنانے والی کمپنی زیڈ ٹی ای کی آمدن میں 2020 کے دوران اضافہ ریکارڈ

Jan 25, 2021 | 17:32

ویب ڈیسک

چینی ٹیلی کام سازوسامان بنانے والی کمپنی زیڈ ٹی ای نے 2020 میں اپنی آمدنی میں گزشتہ سال کی نسبت 11.73 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔کمپنی نے شینزین اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرائے گئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ سال اس کمپنی کی آمدنی مجموعی طور پر101.38 ارب یوآن (تقریبا15.69ارب امریکی ڈالرز)تھی۔حصص رکھنے والوں سے منسوب خالص منافع گزشتہ سال کی نسبت 15.18 فیصد کمی کے ساتھ 4.37 ارب یوآن رہا۔کمپنی نے کہا ہے کہ 2020 میں اس کی ملکی اور بین الاقوامی دونوں منڈیوں سے حاصل کردہ آپریٹنگ آمدن میں گزشتہ سال کے لحاظ سے اضافہ ہواہے، جبکہ اس سے چین میں 5جی کی ترقی اور بیرون ملک منڈی میں بہترین سرگرمی کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پچھلے سال کی چوتھی سہ ماہی میں حصص کنندگان سے منسوب خالص منافع میں گزشتہ سال کے لحاظ سے 62.21 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

مزیدخبریں