نوجوان ماہر اساتذہ کے زیر سایہ آرٹ سیکھ رہے ہیں،نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مثبت انداز میں پروان چڑھایاجا رہا ہے۔ ثمن رائے

Jan 25, 2021 | 20:16

کلچرل رپورٹر

لاہور (کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمراء،مال روڈ اور الحمراءکلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم‘دونوں جگہوں پر الحمراءاکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی کلاسز کا بھرپور انعقاد کیا جا رہا ہے،نوجوان ماہر اساتذہ کے زیر سایہ آرٹ سیکھ رہے ہیں،نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مثبت انداز میں پروان چڑھا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء ثمن رائے نے اپنے دورہ الحمراءکلچرل کمپلیکس کے موقع پر کیا۔ انھوں نے کہا کہ الحمراکلچرل کمپلیکس میں فنون لطیفہ کی کلاسز جاری ہیں،کوویڈ ایس او پیز کے تحت آوٹ ڈور کلاسز میں نوجوان آرٹسٹ خوشی محسوس کر رہے ہیں،تخلیقی سربلندی ہمارا معیار،نوجوان فن کارآرٹ کے ذریعے  معاشرتی مسائل کی نشاندہی کر رہے ہیں،الحمراءکلچرل کمپلیکس کی شاندارفضاءآرٹسٹوں کی طبع پر خوشگوار اثرات مرتب کرتا ہے،ہم سیکھانے میں مثالی ماحول رکھتے ہیں،اس ادارے نے دنیا کو عظیم آرٹسٹ دیئے،نوجوان اپنی فیلڈکے بڑے ناموں کے کام کو آگے بڑھانے میں باعزم ہیں۔

مزیدخبریں