وزیراعظم عمران خان ہی ملک کامستقبل ہیں:سینیٹراعجاز احمد


لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان ہی ملک کامستقبل ہیں۔ اپوزیشن کے چلے ہوئے کارتوسوں کی ملکی سیاسی میں کوئی جگہ نہیں۔ بھگوڑا لیگ پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کر سکتی یہ سیاسی مخالفین پر بلاجواز تنقید کرکے اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے سوا کچھ حاصل نہیں کر سکتے۔ عوام انہیں 2018 ء کے انتخابات میں ریجیکٹ کر چکے ہیں۔ یہ مسترد شدہ ٹولہ اپنے اوچھے اور منفی ہتھکنڈوں سے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتا۔شریف فیملی کے خاندان کا کوئی ایسا فرد نہیں ہے جس کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے منی لانڈرنگ نہ ہوں۔ عمران خان تمام بحرانوں کا خاتمہ اور کرپشن کے ناسور کوجڑ سے اکھاڑنے کیلئے پر عزم ہیں اور آج بھی ان چوروں ڈاکوؤں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ بقیہ مدت نہیں بلکہ اگلے  5سال بھی وزیر اعظم عمران خان ہی ہونگے۔ بعدازاں سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے مقامی ٹی وی چینل کے کرائم رپورٹر حسین شاہ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہاکہ پی ٹی آئی صحافی کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

ای پیپر دی نیشن