لاہور (خصوصی نامہ نگار)سابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب و میو ہسپتال کے ریٹائر ایم ایس ڈاکٹر محمد امجد، ڈاکٹراشفاق قریشی،ڈاکٹر عنبرشاہین،ڈاکٹر عاصم محمود،خالد بٹ، مہوش اختر نے ڈاکٹر سامیہ امجد سابق ایم پی اے کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹرکامل علی آغا سے مسلم لیگ ہاؤس میں ملاقات کی، ڈاکٹر محمد امجد اور ان کے ساتھی ڈاکٹر وں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کے دور حکومت میں 1122جیسے بے شمار عوامی فلاحی منصوبے جاری ہوئے جن کی عوام آج بھی تعریف کرتے ہیں اوران سے مستفید ہورہے ہیں۔ سینیٹرکامل علی آغا نے کہا کہ طب ایک مقدس پیشہ ہے،ڈاکٹر دکھی انسانیت کی بے لوث ہوکر خدمت کریں اور انہیں مفت طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں رہیں تاکہ صحت کی سہولیات ہر فرد کو باآسانی میسر ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ہی پاکستان کی خالق جماعت ہے، پاکستان مسلم لیگ ملک کو مستحکم، فعال اور مضبوط بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کررہی ہے۔
ڈاکٹر دکھی انسانیت کی بے لوث ہوکر خدمت کریں:سینیٹرکامل علی آغا
Jan 25, 2022