منڈا چوک (نامہ نگار) حکومتی مافیا نے فرٹیلائزرز کمپنیوں اور کھاد مافیا سے مل کر 1500 ارب روپے کا گھپلا کیا ، وزیر پیداوار رزاق داؤد نے اربوں روپے کھاد کمپنیوں کو معاف کر دئیے، ان خیالات کااظہار آل پاکستان کسان اتحاد کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات پنجاب رانا امجد علی امجد نے کیا۔ کہا کہ سابق حکومت نے گیس انفرا سٹرکچر ڈویلپمنٹ ایسیسمنٹ فنڈ کے نام سے 400 روپے فی بوری کا ٹیکس لگایا جس سے کھاد کی بوری مہنگی ہو گئی، ایران سے گیس پائپ لائن منصوبے پر عمل درآمد تو نہیں ہو سکا لیکن پچھلے سال ان چوروں اور لٹیروں نے الٹا کھاد مافیا کو 300 ارب روپے معاف کر دئیے، یہ پیسہ عوام کے ٹیکسوں کا تھا، ان چوروں کے باپ کا نہیں تھا جو یوں معاف کر دیا گیا۔