زمبابوین کرکٹر برینڈن ٹیلر کے بھارتی بکیوں سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

Jan 25, 2022

ملتان (سپورٹس ڈیسک) زمبابوین وکٹ کیپر بیٹر برینڈن ٹیلر نے بتایا کہ دو سال سے ذہنی دباؤ کا شکار ہوں، ضروری ہے کہ کہانی سب کو بتاؤں۔کرکٹر نے بتایا کہ 2019 میں بھارتی بزنس مین نے ٹی ٹوئنٹی لیگ کیلئے دعوت دی اور کہا گیا کہ 15 ہزار ڈالر ملیں گے اس لیے میں نے رضامندی ظاہر کر دی۔برینڈن ٹیلر نے بتایا کہ بھارت پہنچنے پر مجھے ڈنر پر لے جایا گیا جہاں کوکین کا نشہ بھی کرایا گیا، اگلی صبح چھ افراد میرے کمرے میں داخل ہو گئے، ان افراد نے میری نشہ کرتے ویڈیو دکھا کر مجھے فکسنگ کے لیے بلیک میل کیا۔زمبابویں کرکٹر نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے اس وقت اپنی حفاظت کا خطرہ تھا، میں نے ہاں کردی اور پھر زمبابوے واپس آ گیا، اس وقت 15 ہزار ڈالرز دیے گئے اور کہا گیا یہ فکسنگ کا ایڈوانس ہے۔نامور کرکٹر نے بتایا کہ 4 ماہ تک میں شدید دباؤ میں رہا، پھر آئی سی سی سے رابطہ کیا، سوچا کہ آئی سی سی میری مجبوری سمجھے گی مگر ایسا نہ ہوا۔برینڈن ٹیلر کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کو سب تفصیلات بتا دیں، معلوم ہوا ہے وہ مجھ پر پابندی لگانا چاہ رہے ہیں، آئی سی سی کا جو بھی فیصلہ ہو گا قبول کروں گا۔

مزیدخبریں