ملتان (سپورٹس ڈیسک)معروف پر تگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈونے کہا ہے کہ وہ زندگی کے اس لمحے کیلئے شکر گزار ہیں جب وہ ماڈل جارجینا روڈریگوز کی محبت میں گرفتار ہوئے۔انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ اب بھی اس لمحے کیلئے شکر گزار ہیں جب انہوں نے پہلی بار 2016 میں گوچی کے ایک اسٹور پر گرل فرینڈ جارجینا روڈریگوز کو کام کرتے دیکھا تھا۔انہوں نے بتایا کہ وہ لمحہ جب انہوں نے جارجینا کو اسٹور پر کام کرتے دیکھا تھا۔ ان کے ذہن میں گھر کرگیا۔خیال رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز، جو کہ جلد ہی جڑواں بچوں کے والدین بننے والے ہیں۔
شکر گزار ہوں جب ماڈل جارجینا روڈریگوز کی محبت میں گرفتار ہوا، کرسٹیا نورونالڈو
Jan 25, 2022