فیصل آباد(یواین پی) اداکارہ علیزے شاہ جنہیں ان کے لباس اور انداز کی وجہ سے کافی تنقید کا سامنا رہتا ہے۔ اداکارہ علیزے شاہ کا کہنا ہے کہ میں ابھی صرف 19 سال کی ہوں اور میں سماجی رابطوں سے پرہیز ہی کرتی ہوں کیونکہ میری زبان اور میرے الفاظ ایک دوسرے کا ساتھ نہیں دیتے ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ مجھے اب تک متعدد مرتبہ تنقید کا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ لوگ تو تنقید کر کے بھول جاتے ہیں ۔لیکن یہ نہیں سوچتے ہیں کہ کسی کی زندگی اس سے کتنی متاثر ہوسکتی ہے۔