بہاولپور (خبر نگار) فن پہلوانی پنجاب کا سب سے مقبول کھیل ہے۔ اسے جیپ ریلی کے موقع پر سپورٹس پروگرامز میں شامل نہ کرنا پنجاب کی عوام کیساتھ پہلوانوں سے بھی سر اسر نا انصافی ہے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ڈویژنل ریسلنگ ایسوسی ایشن بہاول پور سہیل احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، صوبائی وزیر سپورٹس اور سیکرٹری سپورٹس سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ فنڈز خرد بُرد کر نے میں جولوگ ملوث ہیں ان کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔جیب ریلی کے موقع پر ہونے والے سپورٹس مقابلہ جات بلخصوص فنِ پہلوانی کے مقابلا جات کا انقعاد کرایا جائے ۔ انہوں نے کمشنر بہاول پور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر بہاول پور سے بھی اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔ اس موقع پ سعید الرشید اور دیگر پہلوان بھی موجود تھے ۔