جولائی تا دسمبر چائے اور چینی کی درآمدات میں اضافہ ہوا: ادارہ شماریات

Jan 25, 2022


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ادارہ شماریات کے مطابق چائے اور چینی کی درآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ جولائی تا دسمبر چائے کی درآمدات 50 ارب 85 کروڑ 60 لاکھ روپے رہیں۔ اسی عرصے میں سالانہ بنیادوں پر چائے کی درآمدات 8.65فیصد بڑھیں۔ گزشتہ سال جولائی تا دسمبر چائے کی درآمدات 46 ارب 80 کروڑ 50 لاکھ روپے تھیں۔ جولائی تا دسمبر چینی کی درآمدات میں 55 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا۔ اس عرصے میں چینی کی درآمدات 31 ارب 91 کروڑ روپے رہیں۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں چینی کی درآمدات 20 ارب 57 کروڑ 20 لاکھ روپے تھیں۔

مزیدخبریں