کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے فواد چودھری کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہے کہ آصف علی زرداری کیخلاف بیان بازی کرنے والے معافیاں مانگتے ہیں۔ کراچی میں سندھ حکومت اربوں روپے کے ترقیاتی کام کررہی ہے۔ وفاقی حکومت نے کراچی میں ایک بھی نیا منصوبہ مکمل نہیں کیا۔ عمران خان سے متعلق فواد چودھری کے بیانات ٹی وی پر نہیں چلائے جاسکتے۔ روتی ہوئی شکل بنا کر جھوٹ بولنے کا زمانہ ختم ہوچکا، ڈوبتے ہوئے جہاز کو دیکھ کر چوہوں نے چھلانگیں لگانا شروع کردیں۔ شروعات شہزاد اکبر نے کی ہے اب لمبی قطاریں لگیں گی۔
زرداری کیخلاف بیان بازی کرنے والے معافیاں مانگتے ہیں، ڈوبتے جہاز کو دیکھ کر چوہوں نے چھلانگیں لگانا شروع کردیں: سعید غنی
Jan 25, 2022