گرین ٹاؤن پولیس نے شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے کو گرفتار کر لیا 


لاہور(نامہ نگار)گرین ٹاؤن پولیس نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے ریسکیو15کی کال پر کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم رشید احمد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے پسٹل،گولیاں اور خول برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے۔

ای پیپر دی نیشن