ملتان( خصوصی رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان میں وزیر اعظم کامیاب جوان کامیاب پاکستان سکیم بیچ III-ٰٰ کے تحت سی آئی ٹی (ویب گرافکس اینڈ موبائل ایپلیکشن ڈویلپمنٹ) (دورانیہ 06 ماہ) اور فلوریکلچر (پھولوں کی کاشت) (دورانیہ 06 ماہ) ای کامرس (دورانیہ 06 ماہ)فوڈپروسیسنگ،پریزرویشن اینڈ پیکیجنگ اسسٹنٹ (دورانیہ 06 ماہ)کے کورسزملتان میں شروع ہو رہے ہیں جبکہ ایگریکلچر فارم منیجر اور ٹریکٹر ڈرائیور اینڈ مکینک(دورانیہ 06 ماہ) جلالپور پیر والہ تجرباتی کیمپس میں شروع ہو رہے ہیں۔ یہ شارٹ کورسزمکمل طور پر مفت ہیں جسکی کوئی فیس نہیں ہے یہ کورسز ہنر مند طلباء کیلئے مستقبل میں روزگار کے اعلی مواقع پیدا کریں گے۔ شارٹ کورسز میں داخلہ لینے کیلئے طالب علم کا میٹرک پاس ہونا ضروری ہے جبکہ عمر 18سال تا 39 سال کا ہونا لازمی ہے۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 جنوری 2022 ہے۔
وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت زرعی یونیورسٹی میں مختلف آئی ٹی کورسز شروع
Jan 25, 2022