چاول کی برآمدات سے 1.066 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا

اسلام آباد (اے پی پی)ملک سے چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10.73 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ جولائی سے دسمبر2021ء تک چاول کی برآمدات سے 1.066 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10.73 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چاول کی برآمدات سے ملک کو 963.37 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔باسمتی چاول کی برآمدات میں اضافہ کی شرح 33.14 فیصدریکارڈکی گئی ہے۔، جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں 304.04 ملین ڈالرمالیت کی باسمتی چاول کی برآمدریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 228.37 ملین ڈالر تھی۔ چاول کی دیگراقسام کی برآمدات میں 3.77 فیصدکی شرح سے نموہوئی ہے۔ پہلی ششماہی میں باسمتی کے علاوہ چاول کی دیگراقسام کی برآمدات سے 735 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 762.72 ملین ڈالرتھا۔

ای پیپر دی نیشن