لاہور(کامرس رپورٹر ) صنعتکار نصراللہ مغل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں بہتری سے صنعتی ترقی کی شرح میں مثبت اضافہ ہورہا ہے اوربڑی صنعتوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ سے برآمدات میں اضافہ ہوگا ۔جس سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی ،لارج سکیل مینوفیکچرنگ میں اضافہ کے نتیجے میں اقتصادی ترقی کی شرح نمو میں بھی اضافہ ہوگا ۔ لارج سکیل مینوفیکچرنگ سے صنعتی شعبہ ترقی کررہا ہے اور کورونا وباء سے دبائوکا شکار معیشت استحکام پذیر ہورہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹائون شپ کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔